لاہور( گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست پاکستان کسان اینڈ لیبر پارٹی نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ غیر قانونی ہے ،لاہور ہائیکورٹ بجلی کی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ۔