لاہور ہائی کورٹ

ہائیکورٹ کی روڈا کی جانب سے اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ ڈی سی کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنیکی ہدایت

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے روڈا کی جانب سے اراضی ایکوائر کرنے کیخلاف درخواست پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے طاہر وڑائچ اور سعد وڑائچ کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ان کی پانچ سو سے زائد کنال اراضی موضع کوٹلی میں ہے، عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں کی اراضی ایکوائر کرنے سے روک دیا، پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے حاصل کی گئی اراضی پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔سپریم کورٹ نے روڈا اور حکومت پنجاب کو مزید اراض ایکوائر کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود نئی پنجاب حکومت نے دوبارہ اراضی ایکوائر کرنا شروع کر دی ہے ۔سپریم کورٹ میں اپیل پر حتمی فیصلے سے قبل اراضی ایکوائر نہیں کی جاسکتی۔استدعا ہے عدالت حکومت پنجاب اور روڈا کو اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،ہائیکورٹ درخواست کا فورم نہیں بنتا ،درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں