مسرت جمشیدچیمہ

مائنس عمران خان کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کے جذبے سے سرشار قوم نے اپنے لیڈر عمران خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اب کرپٹ ٹولے کا جانا ٹھہر چکا ہے اور یہ جو مرضی کر لیں انہیں دوبارہ اقتدار کی باری نہیں ملے گی ،پاکستان کی سیاست اور عمران خان لازم و ملزوم ہیں ، مائنس عمران خان کے خواب دیکھنے والوں کا احمقوں کی جنت میں بسیرا ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کو تکنیکی بنیادوں پر سیاست سے الگ کرنے کی چال کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہو گی ،عمران خان جب بھی کال دیں گے پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے جس کا ثبوت عمران خان کے جلسوں میں واضح طور پر مل رہاہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ اور ان کے سہولت کار سن لیں عمران خان کو سیاست سے باہر کرنے کی سازش جمہوریت سے بھونڈا مذاق ہوگا اور کوئی بھی ذی شعور اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ قوم بیدار ہو چکی ہے ،دہائیوں بعد سیاست نے بھی کروٹ لی ہے اب مصلحت پسندی اور مک مکا نہیں چلے گا،عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم تاریخ کا دھارا موڑنے کے لئے پر عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں