شاہد خاقان عباسی

مفتاح اسماعیل کے عمل کا میں ذمہ دار نہیں، شاہد خاقان عباسی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن)کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میں حکومت میں نہیں ہوں اور نہ میں مفتاح اسماعیل کے عمل کا ذمہ دار ہوں۔

پیرکوکراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل کی قیمت بڑھے تو مفتاح اسماعیل کی ذمہ داری ہے، پیٹرولیم لیوی پچاس روپے ہونا چاہیے جو اب 35 روپے ہے، تیل کی قیمت کو ڈی ریگولیٹ کر دیں تا کہ مارکیٹ کے حساب سے قیمت کا تعین ہو۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی پارٹی کا حصہ ہوں، میں کسی ٹاسک کا حصہ نہیں، انرجی کے 2 وزرا کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج چوتھا سال ہے نیب کا کیس چل رہا ہے، چار سال سے جو لوگ ان عدالتوں میں ہیں ان کی زندگی مفلوج ہے، دس دس بارہ بارہ سال سے لوگ ان عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک نیب ہے یہ ملک نہیں چل سکتا، جہاں ناانصافی بڑھ جائے وہاں ملک نہیں چل سکتا، نیازی اور جاوید اقبال چار سال لوگوں پر الزام لگاتے رہے، جو انصاف کے نظام کا سربراہ رہا ہو اسے اپنے اثاثوں کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں