عمران خان تقرریوں اور عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں’حسن مرتضی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان تقرریوں اور عدالتی فیصلوں کو متنازعہ بنا کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،نئے آرمی چیف کی تقرری کا اختیار موجودہ حکومت کے پاس ہے۔اپنے ایک بیان میں حسن۔مرتضی نے کہا کہ خان صاحب ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر پھر سلیکٹڈ بننا چاہتے ہیں۔

اب نیوٹرلز کی ٹرولنگ کرنیوالی جماعت کا سربراہ یہاں میرٹ کا فیصلہ کریگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی بات قبل از وقت ہے۔ہر دوسرے روز یو ٹرن لینے والا عوام اور اداروں کا اعتماد کھو چکا ہے،ججوں کو دھمکانے اور خود کو خطرناک کہنے والے پر کوئی اعتبار نہیں کریگا۔امریکہ سے بیک چینل رابطے کرنیوالا اب وضاحتیں کرتا پھر رہا ہے۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ نیازی کو سمجھ نہیں آتی کہ اس کا حقہ پانی اب بند ہو چکا ہے،بیچارہ نااہلی کے خوف سے روز نئے شگوفے چھوڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں