مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی رہنماوں پر حملے ملک کا امن تباہ کر دیں گے، فضل الرحمان

اسلام آباد( گلف آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوات اور ٹانک میں پارٹی رہنماوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں نے ایک بار پھر جے یو آئی رہنماوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے،پارٹی رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے،ہماری ا من کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے، روز روز رہنماوں پر حملے ہورہے ہیں لیکن تا حال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ، وزیرستان اور باجوڑ کے بعد ٹانک اور سوات میں دہشتگردی قابل مذمت ہے اس قسم کے واقعات مستقبل میں بڑے پیمانے پر ملک کے امن وامان کو تباہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان قائم کرنے والے ادارے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور عوام کو اپنے تحفظ کے لئے قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمن نےحملوں میں شہید ہونے والی قیمتی جانوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی

اپنا تبصرہ بھیجیں