حلیم عادل شیخ

امپورٹڈ حکومت کو خود کو این آر او دے رہی ہے ، حلیم عادل شیخ

کراچی (گلف آن لائن) پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اربوں کھائے ہیں، خود کو این آر او دے رہی ہے۔قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیا اس ملک میں صرف مرغی چوری کرنے والا ہی سزا پاسکتا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار جرمانے جمع نہ کروانے پر جیلیں بھری پڑی ہیں اور امپورٹڈ اربوں کھا کر بھی آزاد اور کیسز ختم ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو جس مقصد کے لیے لایا گیا، وہ تیزی سے جاری ہے۔ مقدمات ختم کرکے خود کو این آر او دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں