بینکوں

شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اگست کے دوران اضافہ

اسلام آباد(گلف آن لائن):شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں، ڈیپازٹس اورسرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ اورماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست کے مہینہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10922 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 0.6 فیصد اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 22.2 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2022 میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 10858 ارب روپے اوراگست 2021 میں 8936 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق شیڈول بینکوں کے کھاتوں میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر15.3 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر0.2 فیصدکا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اگست میں شیڈول بینکوں کے کھاتوں کا حجم 22152 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جولائی میں 22101 ارب روپے اورگزشتہ سال اگست میں 19208 ارب روپے تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اگست میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) میں سالانہ بنیادوں پر30.8 فیصد اورماہانہ بنیادوں پر3.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق اگست میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 18183 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 17608 ارب روپے اورگزشتہ سال اگست میں 13902 ارب روپے تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں