جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب

جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (گلف آن لائن)پنجاب کے وزیرِ داخلہ ہاشم ڈوگر نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے تھانہ گرین ٹائون میں مسلم لیگ نے رہنماوں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ایم ڈی سرکاری ٹی وی راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہاکہ کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں