شیخ رشید

لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی ‘ شیخ رشید احمد

لاہور( گلف آن لائن )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسے گِرل کیا گیا،پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے۔

انہوںنے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزراء کااستقبال جوتوں سے ہورہا ہے۔انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے نہ باہرسے امدادآئی اور نہ اندرسے پیشرفت ہوئی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان تو بہانہ تھااصل میں پی ڈی ایم والوں کا مقصد اپنے کیسز ختم کراناتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں