بابو سر ٹاپ

بابو سر ٹاپ پر برف باری، آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد(گلف آن لائن)بالائی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چلاس اور استور میں تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ رو ز جاری رہا ،بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہو ئی، رات سے صبح تک2 انچ تک برف پڑ ی۔

اس کے علاوہ غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری رہی۔آزاد کشمیر میں نکیال اور سماہنی سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، پنجاب میں شکر گڑھ، ظفروال اور گردونواح میں بھی بادل جم کر برسے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں