صدر مملکت

صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں