نواز شریف

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کرلیا

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی واپسی کی تیاری کرلی، نواز شریف کی آمد سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ (ن)لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی واپسی کی تیاری کرلی ہے اور ان کی آمد سے قبل حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی۔

حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نواز شریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہوں گے اور عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی آمد کا وقت حتمی طور پر طے نہیں ہوا تاہم ہوسکتا ہے وہ انتخابات سے قبل آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں