امریکی صدر

امریکی صدر ایک بار پھر کنفیوز، آنجہانی رکن کی موجودگی سے متعلق پوچھتے رہے

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن ایک بار پھر کنفیوز نظر آئے اور ایک کے دوران آنجہانی رکن سے متعلق پوچھتے رہے۔ایک تقریب سے خطاب میں صدر جو بائیڈن پوچھتے رہے کہ آنجہانی رکن کانگریس جیکی ولورسکی کہاں ہیں تاہم وائٹ ہاوس نے اس بات کی تصدیق سے گریز کیا کہ صدر بائیڈن نے مجمع سے آنجہانی رکن کانگریس کا پوچھ کر غلطی کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر جو بائیڈن کئی بار بھول چوک کا شکار ہو چکے ہیں اور حال ہی میں دورہ برطانیہ کے دوران اسٹیج سے نیچے اترنے کے لیے راستہ پوچھتے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں