عمر سرفراز چیمہ

این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے’ عمر سرفراز چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب حکومت کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے،اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے نہ صرف اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتا ہے بلکہ اقتدار پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے,ثابت شدہ ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی ،این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک تباہی کی طرف دھکیلا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا،قوم نے مافیاز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ان کو جلد عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کال دیں گے تو پورا ملک کپتان کی آواز پر لبیک کہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں