وزیراعظم

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ،شہباز شریف کی شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی کی جس میں وزیراعظم نے شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے امت مسلمہ کو متحد کرنے اور امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنے پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مملکت سعودی عرب اور مسلم ورلڈ لیگ اور شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا اہم عالمی مسلم امہ کے مسائل بالخصوص فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ پاکستان میں سیلاب کے جاری تباہ کن اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، جس نے پورے پاکستان میں 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، وزیرِ اعظم نے اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو ہمارے مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت میں مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل 05 سے 14 اکتوبر 2022 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں