نیو یا رک (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 625 ملین ڈالر کا فوجی سازوسامان فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے یو ایس کونسل آن گلوبل سکیورٹی اینڈ فارن افیئرز کی ایک سینئر محقق سیسل شیا نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بارہا یوکرین کو ہتھیار فراہم کیے ہیں، جس کی وجہ سے طویل مدتی نقصان ہوگا۔
جیسا کہ نیٹو، امریکہ کی قیادت میں ، یوکرین کے لیے ہتھیاروں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس نے بار بار تصادم کی شدت کوبڑھایا ہے، مستقبل میں میدان جنگ میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال خارج از امکان نہیں ہے ۔ کیمیائی پلانٹس یا نیوکلیئر پاور پلانٹس پر اگر حملہ ہوا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
سیسل کا کہناتھا کہ امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک روس پر پابندیاں لگاتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توانائی کی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور عالمی افراط زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے ۔ آنے والے موسم سرما میں، یورپ کے کئی حصوں میں بجلی کی شدید قلت ہو گی اور لوگ سردی اور خوراک کی قلت جیسے متعدد مصائب برداشت کریں گے۔