چینی صدر اور مالدیپ کے صدر کے درمیان تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی صدر شی جن پھنگ اور مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور مالدیپ کے دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے آئے ہیں اور باہمی حمایت کرتے ہیں۔

میں چین۔ مالدیپ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دوطرفہ جامع دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک اور عوام کو مزید ثمرات پہنچانے کے لیے صدر صالح کے ساتھ مل کرکام کرنے کا خواہاں ہوں۔
صالح نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 50 سالوں میں قائم ہونے والے طویل المدتی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں