اکشے کمار

مجھ پر ڈھائی سو کروڑ کا طیارہ رکھنے کی خبر بے بنیاد ہے، اکشے کمار

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے 2 ارب ساٹھ کروڑ روپے (بھارتی روپے) مالیت کا نجی جیٹ طیارہ کا مالک ہونے کی تردید کی اور اس بات کو بے بنیاد قرار دیا۔

اکشے نے اس الزام پر مبنی خبر کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک مشہور نظم کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، جھوٹا جھوٹا، پینٹس آن فائر، بچپن میں یہ نظم سنی تھی۔ کچھ مکمل طور پر بالغ نہیں ہوئے ہیں اور میں اس وقت ان سے الجھنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

اکشے کمار کے اس جواب پر ان کے پرستاروں نے انہیں بھرپور سپورٹ کیا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اکشے ہر سال کئی فلموں میں کام کرتے ہیں اور ان کا بالی ووڈ کے مصروف اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔ ان کی سال (2022) کی پانچویں فلم رام سیٹو 25 اکتوبر کو دیوالی پر ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں