ویرات کوہلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران ڈانس موو کی ویڈیو وائرل

میلبور ن(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران ڈانس موو کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔حال ہی میں وائرل ہوئی ویڈیو پریکٹس سیشن کی ہے جس میں کوہلی کے ہمراہ ، کے ایل راہل، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کوہلی کو اسٹیڈیم میں ڈانس موو کرتے جب کہ دیگر کھلاڑی بھی اس لمحے سے محظوظ ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبرن گرانڈ میں کھیلیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں