معیار پر توجہ دیتی ہوں اس لئے اسکرین پر کم کم نظر آتی ہوں’ ایمان علی

لاہور(نمائندہ خصوصی) نامور اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں اوریہی وجہ ہے کہ اسکرین پر کم کم نظر آتی ہوں،میرے مداح مجھے فلم”ٹچ بٹن ”میں دلچسپ کردار میں دیکھیں گے۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے ابتدا ء میں ماڈلنگ سے شہرت ملی، بعد ازاں میں نے فلموں اور ڈراموں میں کام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور لاہور میں زیادہ وقت گزارا ہے،دونوں ہی شہر مجھے اچھے لگتے ہیں۔ایمان علی نے کہا کہ فرحان سعید، سونیا حسین اور فیروز خان نے بھی فلم میں عمدہ کام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں