خواجہ سعد رفیق

کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے،وفاقی وزیر ریلوے

لاہور(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کیا کہ کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران خان کی نااہلی پر افسوس ہے، مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہوں نے خود بنے تھے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر غلیظ کام خود کیا اور کروایا، لیکن گند دوسروں پر اچھالا، اقتدار کیلیے جھوٹے بیانیے کے مکروہ کھیل سے فائدہ عمران نے ہی اٹھایا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا، ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں