وزیراعظم شہباز شریف

چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی چین کا مسلسل تیسری بار سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے مبارک پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم شہباز نے کہا کہ یہ انتخاب ان کی مدبرانہ قیادت اور چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو خراج تحسین ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ انتخاب چینی صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ انتخاب چین کے عوام کی پرخلوص خدمت کے غیرمتزلزل جذبے کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں