لاہور (گلف آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ ڈکیتیاں دیکھی ہیں،کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے خونی مارچ کا اعتراف کر لیا ہے، بیلٹ یا بلڈ شیڈ، بندوقوں سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے، عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، عوام نے فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ اور ڈکیتیاں دیکھی ہیں۔انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کنٹینر خان کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینر خان اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔