سنجے دت

بیتے دنوں کی یاد،ایک بار نشہ کرکے دو دن سوتا رہا، بھوک لگنے پر اٹھا، سنجے دت

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ کے معروف اسٹار سنجے دت نے ایک مرتبہ پھر اپنے نشہ میں عادی ہونے کے دنوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک بار نشہ کرکے سوگئے، دو دن بعد بھوک کی وجہ سے آنکھ کھلی۔ سنجے کا کہنا تھا کہ اس نشہ آور شے کا ان پر اس قدر زیادہ اثر ہوا کہ وہ دو دن تک اسی حالت میں سوتے رہے۔واضح رہے کہ سنجے دت نے یہ انکشاف چند برس قبل اداکار جیکی شیروف کے ساتھ پروگرام ’10 کا دم’ میں شرکت کے دوران کیا تھا۔ اس پروگرام کے دوران جیکی شیروف نے سنجے دت سے سوال کیا تھا کہ وہ کالج کے طلبہ کو ڈرگز کے بارے میں بتائیں کہ اس کے کسی شخص کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں سنجے کا کہنا تھا کہ ڈرگز بے کار چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار میں دن کے وقت خوب نشہ کر کے آیا اور کمرے میں جا کر سوگیا، جب شام 7 سے 8 بجے کے درمیان اٹھا تو بھوک لگی، اپنے پرانے نوکر کو بلاکر کھانا لانے کو کہا، تو وہ رونے لگا اور کہا کہ آپ دو دن بعد کھانا مانگ رہے ہیں۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ اس پر میں حیران ہوا اور کہا کہ میں تو کل رات کو سویا تھا، تو وہ بولا کہ نہیں آپ دو دن پہلے سوئے تھے۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ واقعی میں ہوش میں نہیں تھا، بس اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ میں نشہ چھوڑ دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں