عروہ حسین

میں اور فرحان ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو،عروہ حسین

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ میں اور فرحان ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو۔ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہا کہ میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو۔

آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پبلک فگر ہیں ، میں مانتی ہوں ہماری زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہ جاننا عوام کا حق ہے لیکن کچھ چیزوں میں تھوڑی پرائیوسی دے دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں