پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے وفاق کو تین نام بھجوا دیئے

لاہور ( گلف آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاق کو تین نام بھجوا دیئے جن میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد وفاق کو آئی جی کی تعیناتی کے لئے پینل نام بھجوا دیئے ہیں ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کو بھیجے جانے والے ناموں میں ایڈیشنل آئی جی پولیس فیاض احمد دیو ،ایڈیشنل آئی جی پولیس عامر ذوالفقار اور ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا ہے کہ فیصل شاہکار آئی جی پنجاب کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی ان پر عدم اعتماد کا اظہار اور سانحہ وزیر آباد میں ان کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں