سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا

کراچی(گلف آن لائن)سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرادیں۔اوگرانے بتایاکہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے جس کے تحت قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جس کے تحت قیمتوں میں 1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 1840روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں