اپنی خاندانی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں’ سرمد کھوسٹ

لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی خاندانی روایات کو لے کر آگے بڑھ رہا ہوں، میرے دادا سلطان کھوسٹ اور والد عرفان کھوسٹ نے ریڈیو ، ٹی وی ،اسٹیج اور فلموں میں بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ایک انٹر ویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ آج جب بھی کوئی پراجیکٹ کر رہاہوتا ہوں تو والد میرے سخت ناقد ہوتے ہیں ، اچھے کام پر داد ملتی ہے اور کوتاہی اور غفلت پر ڈانٹ کے ساتھ اصلاح بھی کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ مجھے اردو زبان میں مہارت حاصل ہے مگر پنجابی زبان میں تھوڑا کمزور ہوں جبکہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بطور اداکار وہدایتکار جتنا بھی کام کیا ہے اس میں والد محترم کی ہر لمحہ رہنمائی حاصل رہی ہے اور میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بڑ ا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں