جسٹس عامر فاروق

جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان، ماہرین قانون، سینئر سرکاری اور فوجی افسران سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت قانون اور انصاف نے جسٹس عامر فاروق کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن جمعرات کو جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں