روبی انعم

میرا ،ریشم ،ثنا ء ،ریما انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کردار ادا کریں’ روبی انعم

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ میرا ،ریشم ،ثنا ء اورریما کو فلم انڈسٹری میں کام کرنا چاہیے ، ان اداکارائوں نے فلم انڈسٹری سے نام اور مقام بنایا اور آج جب انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کا چیلنج درپیش ہے تو انہیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ لاہور کی بجائے کراچی کی ٹی وی کی اداکارائیں فلموں میں کام کرکے اپنی شناخت بنا رہی ہیں،

اور حال ہی میں مائرہ خان نے پنجابی فلم میں کام کر کے دنیا بھر میں جو شہرت حاصل کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ،ہمارے ہاں بے پناہٹیلنٹ موجود ہے جسے بروئے کار لانا چاہیے لیکن اس کے ساتھ سینئر اداکارائوں کو بھی فلم انڈسٹری کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں