چینی صدر

چینی صدر جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بتایا ہے کہ جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر کی دعوت پر ،صدر شی جن پھنگ14 سے 17 نومبر تک انڈونیشیا کے شہر بالی میں 17 ویں جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس کے بعد تھائی وزیر اعظم کی دعوت پر شی جن پھنگ 17 سے 19 نومبر تک 29 ویں اپیک رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور تھائی لینڈ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران شی جن پھنگ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، امریکی صدر جو بائیڈن، سینیگال کے صدر ماکی سال اور ارجنٹائن کے صدر فرنینڈس سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں