شہباز شریف

دفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی مارکیٹ میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش’ آئیڈیاز’ عالمی دفاعی مارکیٹ میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دفاعی نمائش آئیڈیاز ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیارکر گئی ہے جس سے عالمی دفاعی مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی پیشرفت اجاگر ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا موضوع ” امن کیلئے ہتھیار پاکستان کی امن و سلامتی کی خواہش” کامظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارا دفاعی شعبہ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں