اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر عارف علوی نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ قوم اپنے شہداء پر فخر کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔صدر مملکت نے پولیس کے شہداء کو خراج ِ تحسین ، لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔