ڈالر

ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا’ جمیل احمد

لاہور(گلف آن لائن)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا،ڈالرکی بلیک مارکیٹنگ میں 8 سے زائد بینکوں کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالرکی مصنوعی قدربڑھانے میں ملوث بینک کے خلاف کارروائی ہوگی،

تحقیقات رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ رواں ہفتے ایک لاکھ ڈالرتک کی تمام ایل سیز کھل جائیں گی، اسٹیٹ بینک کے پاس7.9ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں