صدر عارف علوی

صدر عارف علوی کی باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر عارف علوی نے باجوڑ میں دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج ِ عقیدت پیش کیا ۔صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہاکہ قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا اثاثہ ہیں ۔

صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گردی کی باقیات کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے ۔صدر مملکت نے شہداء کو خراج ِ تحسین ، لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں