لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج پر ممکنہ شیلنگ رکوانے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 26 نومبر کے احتجاج کے لئے 50 ہزار آنسو گیس کے شیل متعلقہ فورس کو فراہم کردیئے ہیں جس سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت زیریلی گیس پر مشتمل ٹیر شیل احتجاج کے دوران استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں