احسن اقبال

پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی، احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائیگا، ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے،پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے،پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے تاہم مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے ڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں