اشرف بھٹی

خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(کامرس ڈیسک)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید ایک فیصد اضافے سے کاروبار کرنے کیلئے سرمائے کا حصول مزید مشکل ہو جائے گا ، خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے ، جب تک اسے سنگل ڈیجٹ میں نہیں لایا جائے گا مقامی سطح پر سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔

اپنے دفتر میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں سرمایہ مارکیٹ میںآنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر معیشت کو تحرک نہیں مل سکتا ۔ یہ تبھی ممکن ہے جب پالیسی ریٹ میں کمی ہو اور سرمایہ کار بینکوں میں سرمایہ محفوظ کرنے کی بجائے اسے مقامی سطح پر کاروبار میں لگائیں گے۔ دوسرا موجودہ پالیسی ریٹ پر کوئی بھی شخص بینک سے قرض لے کر کاروبار نہیں کرسکتا اس لئے اسٹیٹ بینک اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لا کر منجمد کیا جائے ۔

اشرف بھٹی نے کہاکہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار کے حالات پہلے ہی مندی کا شکار ہیں اگر پالیسیوں کاتسلسل جاری رہا تو لوگ اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے بیروزگار ی کا سیلاب آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں