وزیراعظم

وزیراعظم کا لیگی خاتون رہنماء بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ کی آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ ایک نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں ،افسوس ایک محبت کرنیوالی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی سابق صدر، سینئر پارلیمنٹرین بیگم نجمہ حمید کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحومہ کی آئین کی سربلندی، جمہوریت، ملک اور پارٹی کے لئے بہن نجمہ حمید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید وہ ایک نظریاتی، بااصول، بہادر، شفیق اور باوفا شخصیت تھیں ، افسوس میںآج ایک محبت کرنے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں، ان کی وفات بڑا نقصان ہے ،وہ قائد محمد نواز شریف اور مرحومہ بیگم کلثوم صاحبہ کی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد میں انہوں نے نہایت جرآت وبہادری سے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب سمیت تمام اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں