شیری رحمان

پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، انہوں نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر وپاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے پھر چاہے وہ صدارتی نظام ہی کیوں نہ ہو۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں جنھوں نے 26سال سیاسی جدوجہد اور چیئرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزارے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے، اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں