الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں، کنور دلشاد

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا لہذا انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں کنور دلشاد نے کہاکہ نواز شریف کو بھی نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا خطرہ ہے، اگر وکلا صحیح دلائل دیں تو ممکن ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ کرہی رائے دینی ہے، قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں