وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ

اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال نہیں ہوا، طیارے کے استعمال کی سختی سے تردید کرتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(گلف آن لائن)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال نہیں ہوا، طیارے کے استعمال کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال ہے سب مل کر ساتھ دیں، ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے مل کر استحکام لانا ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ جو ادارے کام کرتے ہیں ان پر تنقید کی جاتی ہے، تعلیم میں بے قاعدگیوں کا جواب وزیر تعلیم دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک سیلاب متاثرین کو ریلیف نہیں ملا، سیلاب متاثرین کے سر پر چھت نہیں، وہ ٹینٹ میں رہ رہے ہیں، ہم سب ساتھ مل کر ملک کو مشکل وقت سے نکالیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم تعمیر کی بات کر رہے ہیں، کچھ لوگ توڑ تاڑ کی بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں