عمر سرفراز چیمہ

ملک پر کرپٹ اشرافیہ قابض رہے گی یا عوام کی حکمرانی چلے گی،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے’عمر سرفراز چیمہ

لاہور (گلف آن لائن) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ اشرافیہ قابض رہے گی یا عوام کی حکمرانی چلے گی،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے،پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی توفورا نئے انتخابات کی راہ ہموار کرتے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑ لیں عوام بھی اب انہیں ایک ہی سمجھتے ہیں، ملکی سیاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ملک پر کرپٹ اشرافیہ قابض رہے گی یا عوام کی حکمرانی چلے گی،فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔

سازش سے عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد جتنے بھی انتخابات ہوئے قوم نے اپنا فیصلہ بتا دیا۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی توفورا نئے انتخابات کی راہ ہموار کرتے ۔پوری قوم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔ محلاتی سازشیں اوربیساکھیاں بھی پی ڈی ایم کے کسی کام نہیں آنے والی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کرپٹ جماعتوں کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلنے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں