قومی فریٹ لاجسٹکس

چین میں لاجسٹکس بہتری کا جانب رہا ، لاجسٹکس سیکیورٹی نگرانی دفتر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین میں قومی فریٹ لاجسٹکس نے منظم انداز میں کام کیا اور قومی ریلوے فریٹ نے اعلی سطح کے آپریشن کو برقرار رکھا۔

ریاستی کونسل کے لاجسٹکس سیکیورٹی کے نگرانی دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ، 16 دسمبر کو ، قومی ریلوے فریٹ کے ذریعے 10.882 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ۔ ملک بھر میں ایکسپریس وے پر 7،177،300 ٹرک گزرے ،جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.82 فیصد کم رہے۔
اس کے علاوہ زیر نگرانی بندرگاہوں سے لادے اور اتارے گئے کارگو کا حجم ، شہری ہوا بازی کے ذریعہ کارگو پروازوں کا حجم ، اور پوسٹل ایکسپریس کے ذریعے بھیجے جانے والے ترسیل کا حجم گزشتہ ماہ کے مقابلے میں قدرے کم رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں