ارجنٹائن

ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

دوحہ(گلف آن لائن)سنسی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو 4کے مقابلے میں 2گول سے ہرا کر تیسری بار فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔قطر کے لسیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج میں میں دفاعی چیمپئن فرانس اور 2دفعہ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کے مابین سنسی خیز مقابلہ دیکھے کو ملا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر دبائو ڈالے رکھا۔میچ کے 23ویں منٹ میں ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑی لیونل میسی گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک بار برتری دلائی اس کے 13منٹ بعد ہی ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مضبوط کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن کوئی گول نہ کر سکی۔

دوسرے ہاف کے دوران فرانس کی ٹیم 2گول ہونے کی وجہ سے نفسیاتی دبائو کا شکار رہی ارجنٹائن نے 35منٹ تک اپنا بھرپور دفاع کیا لیکن فرانس کے نوجوان فٹبالر کلیان مباپے نے2منٹ میں 2گول کر کے میچ برابر کر دیا۔میچ کا وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کو اضافی ٹائم دیا گیا جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ٹرافی حاصل کرنے کی جنگ جاری رکھی۔ میچ کے 108ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو چلاتے ہوئے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلا دی۔ارجنٹائن کی برتری زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور میچ کی صورتحال ایک بار پھر دفاعی چیمپئن کے حق میں اس وقت چلی گئی کلیان مباپے نے ایک بار پھر فائول کی وجہ سے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا۔ اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے 3، 3 گول رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں