مہنگائی کی شرح

جولائی تا نومبر، غیرملکی سرمایہ کاری میں 48فیصد کمی ریکارڈ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان میں جولائی تا نومبر 2022 بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 48 فیصد کم ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے 43 کروڑ ڈالر کا سرمایہ منتقل کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادی بیرونی سرمایہ کاری چین سے ہوتی ہے جس میں پچھلے 5 ماہ میں 24 فیصد کمی آئی ہے، دوسرے ممالک میں نیدرلینڈ سے سرمایہ کاری میں 76 فیصد، ہانگ کانگ سے 69 فیصد، سنگاپور سے 64 فیصد، جرمنی سے 43 فیصد اور ملائشیا ء سے 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے بھی گزشتہ سال 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ آیا تھا، رواں سال امریکہ سے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بعض ممالک سے اس عرصے میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوا ہے جس میں سرفہرست متحدہ عرب امارات ہے جہاں سے 28 فیصد زیادہ سرمایہ کاری پاکستان آئی جبکہ مالٹا سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ پاکستان آیا گزشتہ سال یہ حجم 80 لاکھ ڈالر تھا، سوئٹرز لینڈ سے بھی 3 فیصد زیادی سرمایہ کاری پاکستان منتقل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں