لاہور ہائیکورٹ

وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا معاملہ،پرویز الٰہی کی درخواست پر بننے لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پرویز الہی کی جانب سے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیے جانے پر پٹیشن کی سماعت کے لیے بننے والا لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کے لیے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس عابدعزیز شیخ کو دی گئی تھی،بینچ میں جسٹس محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس مزمل اختر شبیر بھی شامل تھے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا پانچ رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا ہے،

بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ ہم میں سے ایک جج اس بینچ کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ جسٹس فاروق حیدر کافی کیسز میں پرویز الہی کے وکیل رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں