سردار تنویر الیاس خان

وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا،سردار تنویر الیاس خان

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم آزادجموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنماء تھے جنہوں نے برصغیر کی تاریخ ہی نہیں جغرافیہ بھی بدلتے ہوئے دنیا کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی نقشے پر ایک ایسی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جس کیلئے قومیں صدیوں تک جدوجہد کرتی ہیں۔

قائدِ اعظم نے نہ صرف ایک علیحدہ قوم کے طور پر مسلمانوں کے تشخص کا دفاع کیا بلکہ ایک نظریے کو سیاسی حقیقت کا روپ دے دیا۔ آپ کا عزم ،ایمانداری اور نظم و ضبط کا دیا گیا نصب العین آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ اور ان کی عظمت کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قائدا عظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ قائداعظم نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی،یہ ان کی کشمیری عوام سے محبت کا نتیجہ تھا و ہ کشمیرکے جس کونے میں بھی گئے کشمیری عوام دیوانہ وار ان پر فدا تھے اور آج بھی وہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے بدترین ظلم و جبر کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والے کشمیریوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں