اداکار یش

فلمیں کامیاب ہونے پر بالی ووڈ کی بے عزتی اور بے قدری نہ کریں،کے جی ایف 2کےاداکار یش کی پرستاوں سے اپیل

ممبئی(نمائندہ خصوصی) کے جی ایف 2 کے اداکار یش نے پرستاروں سے کہا ہے کہ ساتھ کی فلمیں کامیاب ہونے پر بالی ووڈ کی بے عزتی اور بے قدری نہ کریں،کےجی ایف 2 اور کنتارا نے نارتھ انڈیا میں بھی بہت بزنس کیا ہے لیکن یہ ایک وقتی مرحلہ ہے ،ہمیں ہندی فلم انڈسٹری کو کمتر نہیں سمجھنا چاہیے۔ایک حالیہ انٹرویو میں یش نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کرناٹک کے لوگ کسی دوسری انڈسٹری کو کمتر سمجھیں کیونکہ ہم نے بھی یہی مسئلہ جھیلا ہے، ہم سے بھی اسی انداز میں برﺅتا کیا گیا تھا۔

یش نے کہا کہ آج جو عزت کما رہے ہیں اس کے لئے بہت محنت کی ہے، اس کے بعد ہمیں کسی کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی بھی عزت کیجیے، نارتھ اور ساتھ کو بھول جائیے۔ انہوں نے کہاکہ ساﺅتھ اور نارتھ کی بحث ختم ہونی چاہیے، کسی کو بھی دیوار سے لگانا درست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں